پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 560 گرام چرس 15 لیٹر دیسی جبکہ 2 بوتل ولائتی شراب برآمد

Mohammed Imran Salafi

Mohammed Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 560 گرام چرس 15 لیٹر دیسی جبکہ 2 بوتل ولائتی شراب برآمد، تین اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران سرہالی روڈ سے منشیات فروش محمد عباس عرف مند بخش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 260گرام چرس بر آمد کر لی،امام بارگاہ کے قریب سے محمد طارق کمبوہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300گرام چرس بر آمد کر لی، منشیات ویگرمقدمات میں اشتہاری تین ملزمان بھی گرفتار۔

سلیمان کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد، دس بلا نمبری موٹر سائیکل بھی بند، محلہ ملکاں والا میں شراب فروخت کرنے والے نصیر احمدکوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے15لیٹر شراب بر آمد جبکہ پکی حویلی کے قریب ولائتی شراب فروخت کرنے والے خلیل احمد ڈوگر کے قبضہ سے دو بوتلیں بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کوجیل بھیج دیا گیا،