مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، لڈو ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار، چار فرار، تین موٹرسائیکلیں، تین پسٹل، موبائل فون وایک لاکھ روپے نقدی بر آمد،مزید تففتیش جاری،ملزمان نے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے علاوہ لاہور میں چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی، ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ کی طرف سے پولیس کوخراج تحسین و فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید ، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کی خصوصی ہدایات و ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے محمدمنشاء اے اایس آئی، عنایت اے ایس آئی ، قاسم اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرجیون سنگھ قبرستان میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کر لڈو ڈکیت گینگ کے سرغنہ محمد سلیم عرف لڈو، عابد عرف کالا اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر لئے جبکہ ان کے چار ساتھی عامر،محمد سلیم، ساجد اور مظفر علی عرف کالی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین موٹرسائیکلیں، تین پسٹل اورموبائل فون بر آمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے کے مطابق ملزمان چوری، ڈکیتی و راہزنی کی دس وارداتیں مان چکے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان نے مصطفی آباد شہر اور اس کے نواحی دیہات کے علاوہ لاہور میں بھی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی۔