پولیس تھانہ مصطفی آباد کا مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: پولیس تھانہ مصطفی آباد کا مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ملزمان کو فرار کروانے والی پانچ خواتین گرفتار مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق شبیر چیمہ کی سربراہی میں مسعود احمد بھٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی گائوں دفتوہ میں چھاپے مارے گئے۔
گھر میں موجود خواتین نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے اطلاع دے کر موقع سے فرار کروا دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزمان کو فرار کروانے والی رمضانہ بی بی، لبنا بی بی، رفعت بی بی اور کلثوم بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او طارق شبیر چیمہ کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com