سرکل پھالیہ پولیس آفیسر لعل محمد کھوکھر کی زیرنگرانی منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم

پھالیہ : سرکل پھالیہ پولیس آفیسر لعل محمد کھوکھر کی زیر نگرانی منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران فیض احمد اے ایس آئی نے رشید احمد ولد محمد صالحوںقوم قریشی سکنہ پھالیہ امیر کے قبضہ سے 410گرام چرس، محمد نواز سب انسپکٹر نے محمد ایوب چنگڑ سکنہ دوگل کے قبضہ سے 425گرام چرس، محمد حنیف سب انسپکٹر نے یاسر عرفات سکنہ مدھرے کے قبضہ سے 130گرام چرس جبکہ پاہڑیانوالی پولیس کے محمد اعظم اے ایس آئی نوول اقبال سکنہ پنڈی کالو کے قبضہ سے 230گرام چرس برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔