راجن پور : پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں پاکیزہ شبعے ہیں ان شبعوں میں رہتے ہوئے ہم انسانیت کی خدمت کر سکتے ہیں ہم لوگوں کی عزت کریں گے تو اور بھی ہمییں عزت سے نوازیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شہزادی گلفام ایٹنگ ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے راجن پور نے صحافیوں سے کیا تفصیلات کے مطابق لاہور سے راجن پور میں تعینات ہونے والی پہلی خاتوں پولیس آفیسر جن کو بطور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راجن پور کا چارج دیا گیا۔
انہوں نے راجن پور میں آفس ایک مصروف دن گزارہ بعد ازں انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ راجن پور چوک الہ آباد اور انڈس ہائی وے چوک کوٹلہ نصیر پر ڈرائیوروں اور عام پبلک کو ٹریفک قوانین متعلق آگاہی دی مزید انہوں نے سموگ اور فوگ میں گاڑی احتیاط سے چلانے اور اس سے بچنے کے حفاظتی اقدمات کے بارے پبلک اور ڈرائیوز حضرات کر لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پمفلٹ تقسیم کیسے اور مختلف رکشوں اور گاڑیوں پر خود ریفلکٹرز لگائے ریفکٹرز کی اہمت کے بارے میں رکشہ ڈرائیواروں کو آگاہ کیا۔ اس دوران انہوں بے مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورا کیا پٹرولنگ پوسٹس کے انتظامات سیکورٹی اور گشت کو چیک اور ملازمین کو ہدایت جاری کی سموگ اور فوگ کے متعلق عوام میں آگاہی دیں۔ موثر گشت کریں اور عوام کی ہرممکن مدد کریں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ آفس سٹاف ریڈر شبیر آصف ، کامران لشاری ، طلحہ زبیر ، نوید افضل ، نعیم طارق ، عمران شریف ، ملک مکرم علی ساتھ تھے۔