اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت سندھ نے خلاف ضابطہ ترقیو ں اور انضمام سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ،جبکہ پولیس افسران کی تنزلی پر 2 ماہ کی مہلت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت سندھ نے کیڈر پوسٹوں پر خلاف ضابطہ ترقیاں اورنان کیڈر افسران کا انضمام ختم کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر پر دہشت گردحملے کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر پولیس افسران کی تنزلی پر فوری عمل د رآمد ممکن نہیں ،اس لیے سندھ حکومت نے پولیس افسران کی خلاف ضابطہ ترقیوں پر دو ماہ کی مہلت کیلئے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور اس کی سماعت 4 جولائی سے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔