فیصل آباد: پاک سرزمین پارٹی کے ضلعی انچارج نعیم اعجاز بسرا اور ڈویژنل جوائنٹ انچارج شیخ شعیب منظور کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرنا اور پارٹی آفس پر چھاپہ قابل مذمت ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال انہیں قائم خوانی نے مقامی عہدے داری کی ہنگامی پریس کانفرنس سے کے دوران ٹیلی فونک خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کو تمام تر صورتحال بتانے اور رہنمائوں کے بے گناہ ہونے کے باوجود مقدمات درج کرنا نا انصافی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں محب وطن ہونے کی سزادی جارہی ہے۔
پنجاب میں پولیس کے ذریعے پاک سرزمین پارٹی کا راستہ روکنا اور جھوٹے مقدمات سے ہم گھبرانے والے نہیں ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے اس موقعہ پر نعیم اعجاز بسرا اور شیخ شعیب منظور نے اپنے خلاف درج مقدمات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ دفتر کے اندر لائسنسیی اسلحہ رکھنا جرم نہیں ہم پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال انیس قائم خوانی کی قیادت میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں نعیم اعجاز بسرااور شیخ شعیب منظور نے بتایا کہ پارٹی قائد نے انہیں 3جون کو کراچی طلب کرلیا ہے۔