پولیس کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) تعاون عوام کا فرض پولیس کا سبی پولیس کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹر ڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن کے نام پر شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی موٹر سائیکلیں ہوٹلوں ،دکانوں کے سامنے اور دفاتر سے اٹھا کر تھانے میں بند کردیں شہریوں کا پولیس کے رویے کی مذمت پولیس اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کر دیں۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ سبی میں بم دھماکوں کے سیکیورٹی کے پیش نظر سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹر ڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے انہوں نے سوموار کے روز سبی شہر میں ہوٹلوں اور دکانوں کے سامنے کھڑی درجنوں موٹر سائیکلوں کو گاڑی میں ڈال کر تھانے پہنچا دیا جبکہ سبی میں با اثر افراد اس آپریشن سے مستثنیٰ ہیں سبی میں با اثر افراد کا بڑی بڑی گاڑیوں میں کالے شیشے لگا کر دندانے پھر رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس ان کے خلاف کاروائی کے بجائے انہیں سلام کرتے ہیں جبکہ غریب موٹر سائیکل رکھنے والے افراد ٹریفک پولیس کو کاغذات دکھانے کے باوجود بلا وجہ تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں کو کئی دن تک تھا نو ں میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں کی توڑ پھوڑ بھی کی جاتی ہے جبکہ تھانے میں کھڑی پولیس گشت کی موٹر سائیکلوں کے نمبر ہی موجود نہیں ہیں پولیس اہلکار وں کی جانب سے شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر میںاعلی الصبح بڑی گاڑیاں داخل ہوکراہم شاہرائوں پر سارا د ن کھڑے ہوکر لوڈنگ ان لوڈنگ میں مصروف رہتے ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا بلکہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک بھی متاثر رہتی ہے۔