پشاور (جیوڈیسک) پولیس کا پھندو میں سرچ آپریشن، 40 سے زیادہ افراد حراست میں لے کر بھاری تعداد میں منشیات اور 2 پستول برآمد کرلئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن تھانہ پھندو کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس میں بیالیس مشکوک افراد ایک افغان باشندہ اور اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کے قبضے سے ایک پستول،منشیات اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں دو درجن سے زیادہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔
جبکہ دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ گرفتار افراد میں سے 8 کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔