اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
رمنا پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان محمد عمران، نصرت بی بی اور گڈاں بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا جبکہ کار چوری میں ملوث ملزم زاہد خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کار برآمد کرلی گئی جو تھانہ مسلم ٹائون لاہور کی مسروقہ پائی گئی۔
تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم نواب علی خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ تھانہ کورال پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم اویس جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ سی پی یو برآمد کرلیا جبکہ اشتہاری و عدالتی مفروروں کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو مجرمان کو گرفتار کر لیا۔