پولیس کی کارروائیاں، 14 ملزم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

Weapens and Dugs

Weapens and Dugs

اسلام آباد (جیوڈیسک) جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر کاغذات کے 42 موٹر سائیکلیں اور 3 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ دوران سرچ آپریشن پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے دوران گشت ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا جو نشہ میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کررہا تھا۔

تھانہ شالیمار پولیس نے دوران گشت 3 ملزمان شاہ کار دانی، مجتبیٰ اور شیراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک بوتل شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ترنول پولیس نے دوران گشت ملزم محمد حبیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور ایک میگزین برآمد کرلیا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے دوران گشت دو ملزمان حمزہ اور صابر کو گرفتار کرلیا جو بغیر اجازت آتش گیر مادہ پٹاخے کا سٹا ل لگا کر فروخت کررہے تھے۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے تین ملزمان امین، کلیم خان اور واحد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 پسٹل اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ تھانہ کورال پولیس نے دوران گشت ملزم محمد اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔