پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں، بھتہ خور سمیت 118 ملزمان گرفتار

Accuseds

Accuseds

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے 118 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، موٹر سائیکلیں، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں، رینجرز نے 13 ملزمان سے 34 اوان گولوں سمیت مختلف ہتھیار برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس 63 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے 21 ہتھیار، 6 ہینڈ گرنیڈ بم اور چرس برآمد کر لی، ایس ڈی پی او پریڈی ڈی ایس پی عرفان زمان کی سربراہی میں ایس ایچ او آرام باغ کینسن ڈین اور پریڈی پولیس نے 4 ملزمان عارف، محمد رشید، رانا شاکر اور عارف رشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے3 ہینڈ گرنیڈ، بال بم، ایک کلاشنکوف، ایک ٹرپل ٹو رائفل، 2 پستول، 4 میگزین، متعدد کارتوس، گیس کٹر، سلینڈر اور وائیر برآمد کر لیے۔

علاوہ ازیں موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 3، اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 11، منشیات اور متفرق مقدمات کے 14 ملزمان جبکہ متفرق مقدمات میں پولیس کو مطلوب 14 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 پستول، 12 میگزین، 48 کارتوس، 3 موٹر سائیکلیں، ایک رپیٹر گن، 20 موبائل فونز، 500 گرام چرس، 2 بوتل شراب اور فحش فلموں کی سی ڈیز برآمد کر لیں، کورنگی تھانہ پولیس نے ڈھائی نمبر پٹرول پمپ کے قریب سے 2 بھتہ خور ملزمان ندیم اور کاشف کو گرفتار کر ک 2 پستول ، بھتے میں وصول کی جانے والی رقم 10 ہزار روپے اور 2 فونز برآمد کر لیے۔