اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 پسٹل ، ایک خنجر اور شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ سپیشل چیکنگ کے دوران بغیرکاغذات کے دو گاڑیاں اور 31 موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطا بق تھانہ کوہسار پولیس نے دوران گشت 3 ملزمان صدیق احمد، عاطف وقار اور علی محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ایم ایم نائن پسٹل، ایک خنجر اور شراب کی دو بوتلیں برآمد کر لیں۔ تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم عبدالعزیز کی نشاندہی پرپسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
تھانہ ترنول پولیس نے دوران سفر گاڑی میں نشہ آور اشیاء کھلا کرنقدی، موبائل فون چوری کرنے کی واردات میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔