فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے ایڈیشنل سسیشن جج بن کر اپنے رشتے داروں کو دکانوں کا قبضے دلوانے کا حکم دینے والے جعلساز ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص نے تھانہ گڑھ کے سب انسپکڑ اختر عباس کو ایڈیشنل سیشن جج شہریار بن کر فون کیا اور اسے چند دکانوں کا قبضہ اپنے رشتے داروں کو دلوانے کے لیے کہا۔
پولیس کی جانب سے سم کی تصدیق کرنے پر انکشاف ہوا کہ سم مقامی طور پر کسی اقبال نامی شخص کے نام پر ہے جس پر پولیس نے اقبال نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔
دوران تفتیش ملزم نے جعلی ایڈیشنل سیشن جج بن کر پولیس اہلکار کو فون کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔