کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تنویر جعفری قتل کیس کا کروڑ حوالات میں بند مرکزی ملزم محمد فیصل عرف شفاقت حسین جو کہ طور پر آری سے روشن دان کی سلاخیں کاٹ کر حوالات سے باہر نکل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس کے ASI منظور حسین نے اندھیرے میں دیکھ کر پکڑ لیا اور SHO کو اطلاع دی لیکن ملزم اس دوران بھاگنے کے لئے سخت مزاحمت کرتا رہا۔
پولیس تھانہ کروڑ نے ملزم اور اُس کو مدد فراہم کرنے والے سب انسپکٹر مہر ریاض کانسٹیبلان عبدالستار ،طاہر اقبال ،پرویز اختر ،محمد بوٹہ ،محمد سجاد کے خلاف زیر دفعہ 223/224مقدمہ نمبر 59/16درج کر لیا ملزم محمد فیصل عرف شفاقت پر تھانہ کروڑ میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے ملز م شفاقت حسین کو عدالت کے حکم پر جو ڈیشل حوالات بھجوا دیا ،اطلاع کے مطابق سب انسپکٹر ریاض نے ملزم کو بھگانے کے لئے بھاری رشوت وصول کی تھی۔