وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو گن پوائنٹ پر گارمنٹس کی دکان سے نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرارہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ وزیر آباد پر واقع اکھنور گارمنٹس کی دکان پر مالک آمیز امتیاز بیٹھا ہوا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دکان کے مالک کو یرغمال بنا کر 3500 روپے نقدی ،قیمتی پینٹ،شرٹس اور پرفیوم وغیرہ کل مالیت تقریباً ڈیرھ لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔وزیر آباد میں آئے روز چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں مین تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔