پولیس سیاسی کارکنان کی گرفتاری کی بجائے سنگین وادراتوں میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری پر توجہ دے

Police

Police

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس سیاسی کارکنان کی گرفتاری کی بجائے سنگین وادراتوں میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری پر توجہ دے، مختلف مقدمات میں اشتہاری سیاسی لیڈران، جن میں عمران خان، طاہر القادری ودیگر شامل ہے کو گرفتار کرنے کی بجائے محنت مزدوری کرنے والے افراد کو سیاسی کارکنان ظاہر کرکے گرفتاریاں کر رہی ہے۔

محنت کشوں کی گرفتاریوں پر سخت مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی جلسہ ہوتا ہے تو پولیس مختلف محنت کشوں کو سیاسی کارکنان ظاہر کرکے گرفتار کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے غریب محنت کش فاقوں پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

بعد ازاں بھاری نذرانوں کے بعد رہائی ہوتی ہے، ہم آئی جی پنجاب و ڈی آئی جی شیخورہ رینج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پولیس کو سیاسی کارکنان کی بجائے سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کا حکم دیں۔اگر پولیس میں ہمت ہے تو عدالتی اشتہاری عمران خان، طاہر القادری اور سانحہ ماڈل ٹائون کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرے۔