حبیب آ باد (رشید احمد نعیم سے) پولیس چوکی حبیب آباد کے نوجوانوں کی بر وقت دلیرانہ کاروائی سے روڑ ڈکیتی کی واردات ناکام ، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے جہنم واصل ۔ عوامی حلقوں کا زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق رات ١١ بجے کے قریب 15/16ڈاکووں نے کرماں آباد حبیب آباد کے قریب موٹر وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے لوٹ مار شروع کر دی ۔
گشت پر موجود حبیب آباد پولیس چوکی کی ٹیم کو پتہ چل گیا جو چوکی انچارج طاہر محمود si کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ شروع کی اس کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔باقی ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے ۔
ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او قصور نے حبیب آباد پولیس چوکی کی ٹیم کو 50000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ انجمن تاجران حبیب آباد ۔مرکزی میلاد کمیٹی اور حبیب آ باد پریس کلب کے عہدیدران نے DSPُ پتوکی اور چوکی انچارج حبیب آباد کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔