ملزمان پہلے جیل جائیں پھر اپیل کی سماعت ہو گی: ہائیکورٹ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے سزا کیخلاف دو ملزمان کی اپیل کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پہلے ملزمان جیل جائیں پھر اپیل کی سماعت ہوگی، عدالتی حکم پر اوکاڑہ کے رہائشی دونوں ملزم بھائیوں کوپولیس نے گرفتار کرکے تھانہ انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔

دیپالپور کے موضع چک نمبر 33 ڈی کے رہائشی ملزمان جاوید اور عارف نے زمین کے تنازع پر مختار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جس پر ان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ دوران ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کے گناہ گار پائے جانے پر 10,10 سال قید اورفی کس 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی مگر ملزمان فرارہوگئے اور ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کردی۔