فیصل آباد (جیوڈیسک) چھاپے کے خلاف اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے مطابق مرضی پورہ کا اشرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران پولیس اہلکار گھر کے دروازے توڑکر اندرداخل ہوگئے اور الماریوں کے تا لے توڑکر لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
اس صورت حال پر اہل خانہ اور محلہ دار سرا پا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے روڈ پر ٹائر جلاکر سڑک کو ٹر یفک کیلئے بلاک کر دیا جبکہ مظاہرین نے اس موقعہ پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ بعدازاں پولیس افسران نے مذاکرات کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کیا۔