پولیس کا چھاپہ، شیشہ پینے میں مصروف متعدد نوجوان گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) چھوڑنے کی اطلاعات ہفتہ کی شام تھانہ لوہی بھیر کے اہلکاروں نے سول کپڑوں میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے اندر ایک جدید ریستوران میں شیشہ پینے میں مصروف متعدد نوجوانوں کو پکڑا اور تھانہ لوہی بھیر لے آئے ۔تھانہ لوہی بھیر کے محرر نے رابطہ کرنے پر تسلیم کیا کہ دس سے بارہ لڑکوں کو ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے پکڑ کر تھانے میں لایا گیا ہے۔

حوالات میں ان سے تفتیش کی جارہی ہے مگر ایک گھنٹے بعد ڈیوٹی محرر اپنے پہلے موقف سے صاف مکر گیا اور کہا کہ کوئی چھاپہ مارا گیا نہ کسی کو گرفتار کیا گیا۔