کراچی (جیوڈیسک) پولیس اور رینجرز نے 107 ملزمان گرفتار کرلیے، تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اکبر علی اور ناصر خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کئی۔
وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ جبکہ ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں،۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نے موسیٰ کالونی سے ایک سیاسی جماعت کے کارکن آصف عرف لمبا کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 107 ملزمان کو گرفتار کیا ہے مجموعی طور پر 96 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔