راولپنڈی پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے 6 کارکن گرفتار کر لیے

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے 6 کارکنوں کو گرفتار کرلیا، کارکن ایک تقریب سے طاہر القادری کے ویڈیو لنک پر خطاب کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے یوتھ پروگرام سے خطاب کرنا تھا، پی اے ٹی کے کارکن تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ پولیس نے اچانک دھاوا بول دیا اور 6 کارکنوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔