گجرات (جی پی آئی) تھانہ ککرالی پولیس نے 5 رکنی ڈکیت جبکہ تھانہ سول لائن گجرات نے 6 رکنی نوسربازی کا گینگ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ موٹر سائیکل’ موبائیل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس لائن گجرات میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ککرالی پولیس نے انچارج شفقت بٹ اور سب انسپکٹر محمد اکرم اور انکی پوری ٹیم نے گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور سنگین وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ جن میں قاصد رضا’ عمران شہزاد’ رفاقت شہزاد’ عمر حسین’ اور صدیق کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ان قبضہ سے ناجائزاسلحہ ‘ایک لاکھ ’20 ہزار کی نقدی موٹر سائیکل موبائیل فون ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔
ملزمان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ حافظ آباد’ گوجرانوالہ’ گجرات’ کھاریاں’ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ تھانہ سول لائن گجرات کے انچارج محمد یوسف تارڑ نے بمعہ پولیس لائن گجرات میں نوسربازی کی وارداتیں کرنے والے6 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 55 ہزار کی نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔
ملزمان سے ایک خاتون نبیلہ زوجہ تنویر کے علاوہ محمد منیر’ خالد پرویز ودیگر بھی شامل ہیں ملزمان خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹ لیتے تھے ڈی پی او گجرات نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ملازمین کو CC111 اور نقدی انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔