آرمی چیف اپیکس کمیٹیوں پر نظر رکھیں

Khurram Nawaz

Khurram Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف اپیکس کمیٹیوں پر براہ راست نظر رکھیں، رات کے اندھیرے میں وزیراعلیٰ کو رپورٹس دینے والے تابعدار پولیس افسران قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانے کے ٹاسک پر ہیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں وکلا ونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں خاتون سکول ٹیچر اور اسکے خاوند کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کی تحقیقات کی جائے کیونکہ ایک اطلاع ہے کہ سکول انتظامیہ کی کرپشن کی نشاندہی پر یہ دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا گیا۔