ڈیرہ غازیخان (منشاء فریدی) ایس ایچ او چوٹی اشرف قریشی کی سر براہی میں پولیس کی بھاری نفری نے مبینہ طور پر سیاسی، سماجی شخصیت اور ہیو من رائٹس ایکٹیوسٹ سردار یعقوب لغاری کے گھر سیاسی انتقام کی بنیاد پر غیر قانونی چھاپا مارا۔ جہاں بشمول اے ایس آئی ملک عمران کھاڑک و دیگران نے چادر چار دیواری کا تقدس پاماپ کرتے ہوئے با پردہ خواتین اور معصوم بچوں کو ذلیل و رسوا ء کیا۔
اس دوران پولیس رسی سے باندھ کر سردار یعقوب لغاری و دیگر کو تھانہ چوٹی لے آئی جہاں مقامی پولیس نے ملک عمران کھاڑک کی تفتیش میں سردار یعقوب لغاری و دیگر پر امتناع منشیات بر آمدہ6بوتل شراب کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا جو مجسٹریٹ فسٹ کلاس ڈیرہ غازیخان نے خارج کر دیا اور معزز عدالت نے ایس ایچ او اشرف قریشی کو دو سو روپے جر مانہ کیا اور12:30منٹ تک عدالت میں بطور سزا کھڑا رہنے کا حکم دیا ۔ لیکن اشرف قریشی نے بیلف کو دھکے دیئے جس سے بیلف گر گیا۔