لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام صوبے بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، پولیس امن عامہ کے لیے جانفشانی سے فرائض انجام دے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔