پولیس ,,بیان ,,سلام ,پولیس ,,قانون ,,,احکامات ,, ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ڈی پی او گجرات پولیس کو سپیشل احکامات صادر فرمائیں کہ دوران ناکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور جب انہیں روکا جائے تو سب سے پہلے انہیں سلام کیا جائے ۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے پریس سیکرٹری زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہی انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس کا اعلی نظام موجود ہے ۔پولیس کسی کے گھر جب ریڈ کرتی ہے تو وہاں دیواریں پھلانگ کر گھروں میں داخل نہیں ہوتی ،بلکہ دروازہ کھٹکایا جاتا ہے ۔اور اگر ٹریفک پولیس روک لے تو سب سے پہلے ڈرائیور کو سلام کرتی ہے ،پنجاب پولیس بھی اس قانون کو لاگو کرے ۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ ڈی پی او گجرات اس حوالے سے فوری ایکشن لیں اور پولیس کو آرڈر جاری کہ دوران ناکہ یا کسی اور ایمرجنسی میں گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کے سب سے پہلے سلام کریں ،اس کے بعد اپنا فرض نبھائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ملک اور گردو نواح میں گلیوں نالیوں میں پانی جمع ہو گیا ۔ڈینگی کا شدید خدشہ تفصیل کے مطابق ملکہ اور گردو نواح میں گلیوں اور نالیوں سمیت صدیق سالک شہید روڈ جو کہ زیر تعمیر ہے پر لوگوں کے گھروں کا پانی جمع ہو گیا ہے ۔جس پر مچھر مکھیوں کی بھر مار ہو گئی ہے ۔پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں محکمہ ہیلتھ کے لئے سوالیہ نشان ہے اگر پانی اسی طرح اکٹھا رہا تو ڈینگی کے آنے کا شدید خطرہ پید ا ہو گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے ملکہ کا دورہ کیا اور پنکچر لگانے والے دو افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (رپورٹ:عمرفاروق اعوان) ملک کے معروف نوجوان کالم نگار، روزنامہ جذبہ کے ایڈیٹر راجہ تیمورطارق کے اعزازمیں صدر شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ چوہدری سرفراز سبحانی، عزیزالرحمان مجاہد اور چوہدری ہارون سبحانی نے علی بابا ریسٹورنٹ لالہ موسیٰ میں پر تکلف عشائیہ دیاعشائیہ کی تقریب میں روزنامہ جذبہ انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر چوہدری اعجاز حسین پیارا،انجمن صحافیان لالہ موسیٰ کے ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی، پریس کلب کھاریاں کے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر،چوہدری یوسف سونو، شفقٹ بٹ جذبہ ، وقاص بھٹی جذبہ، حکیم نیئر صدیقی، عبدالعزیز گوندل، امجد حسین امجد،شہزاد احمد، اعجازمرزا، سید تنویرنقوی، سید مغفور الحسنین شاہ ،عتیق لال، جبارعلی ساگر، عمرفاروق اعوان، محمد شہباز گلیانہ، وسیم انور، حسن ضیا اعوان،حسیب اللہ اعوان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے راجہ تیمور طارق نے کہا کہ میں اپنے دوستوں چوہدری سرفراز سبحانی اور عزیزالرحمان مجاہد کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمارے اعزاز میں اتنی پروقار ضیافت اور تقریب کا اہتمام کیا ہے انہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے حوالے سے میں نے بہت کچھ پڑھا اور سنا تھا آج اس تقریب میں آکر مزید آگاہی حاصل ہوئی ہے گلیانہ جیسے پسماندہ اور شہروں سے بہت دوراتنے وسیع پیمانے پہ خدمت انسانیت کے مختلف پراجیکٹس کے آغاز اور کامیابیوں کے ساتھ اس کے تسلسل پہ میں شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر چوہدری سرفراز سبحانی اور عزیزالرحمان مجاہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا بہت جلد ہم سارے دوست شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن آکر ان پراجیکٹس کو وزٹ کریںگے۔راجہ تیمورطارق نے کہاکہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں اور خدمت خلق کرنے والی تنظیمات اور افراد کے ضلع گجرات کا میڈیا ساتھ ساتھ ہوتا ہے انشاء اللہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے پراجیکٹس میںروزنامہ جذبہ بالخصوص اور ضلع گجرات کا میڈیا ہرممکن تعاون کرے گا۔دیارغیر میں محنت مزدوری کرکے پیسے تو سب کماتے ہیں لیکن ان پیسوں میں سے اپنے ملک کے مستحق اور نادار بہن بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا کسی کسی کے نصیب میں آتا ہے چوہدری سرفراز سبحانی بہت خوش قسمت ہیں جن کو عزیزالرحمان مجاہد جیسے متحرک اور بے باک صحافی کی دوستی میسر آئی عزیزالرحمان مجاہدکا شمار ضلع گجرات کے ان گنے چنے صحافیوں میں ہوتا ہے جو اپنی صحافت اور تعلقات کو ذاتی فائدے کی بجائے اللہ کی مخلوقات کی خدمت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعجاز حسین پیارا نے کہا کہ آج ہم اتنے خوبصور ت ریسٹورنٹ میں اتنے اچھے ماحول میں کھانا کھا رہے ہیںجس پہ اللہ کا جتنا شکرکیا جائے کم ہے جبکہ اس ملک میںگزشتہ روز بھوک اور افلاس سے مجبورہوکرایک باپ اپنے کے ساتھ مل کر اپنی قبریں کھود کراپنے ہاتھ سے اپنے بیٹے کو زہر پلاکر خودکشی کرتاہے ایسے میں ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک سے بھوک، افلاس اور غربے کے خاتمے کے لئے اپنے حصے کاکیا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری سرفراز سبحانی کو میں آج سے نہیں بلکہ گزشتہ سولہ سالوں سے جانتا ہوںانہوں نے اپنے علاقے کے عوام کی غربت اور افلاس کے خاتمے کے لئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کرکام کیا ہے،ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے مختلف پراجیکٹس کو قریب سے دیکھنے کا مجھے کئی بار اتفاق ہواہے گزشتہ دنوں شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کو ریسکیو 1122 کی خصوصی تین روزبنیادی فرسٹ ایڈ دی جارہی تھی مجھے اس موقع پہ طالبات سے مخاطب ہونے کا موقع بھی ملا۔میرااحساس ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن اور اس کے مختلف پراجیکٹس نے ایک سال میں جتنی کامیابی حاصل کی اس کی مثال نہیں ملتی،اس کے پیچھے جہاں چوہدری سرفراز سبحانی اور ان کے خاندان کاخلوص شامل ہے وہاں ہمارے بھائی عزیزالرحمان مجاہد کی دن رات کی انتھک محنت اور کاوشیں بھی شامل ہیں۔
عشائیہ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہم دونوں بھائیوں نے اگست 2014ء میں علاقے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے ، خواتین کی فلاح و بہبود اور علاقے سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کا خواب دیکھا تھا جو آج شرمندہ تعبیرہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مرحومہ بہن شمسہ امتیاز کے ایصال ثواب کے لئے شمسہ ویلفیئرفاونڈیشن کی بنیاد رکھی اورگھروں میں فارغ بیٹھی لڑکیوں اور بے ہنر خواتین کو ہنر سکھانے کے لئے شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا الحمد اللہ آج ایک سو سے زائد خواتین کو ہم ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے کورسز بالکل مفت کروا چکے ہیں۔ہمارے ادارے سے فارغ ہونے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں میں کام کا آغازکرکے اپنے خاندان کے لئے معقول اور باعزت روزگار کے ذریعے کمارہی ہیں،ہم نے عزا کلوزٹ کے نام سے ایک انٹر نیشنل معیارکا بوتیک اورروشی سٹائل اینڈ بیوٹی کے نام سے بیوٹی پارلربنایا ہے جہاں عالمی معیار کی سروسز مہیا کی جارہی ہیں اور دونوں شعبوں ملنے والا منافع شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے پراجیکٹس پہ لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گلیانہ میں پہلی بارفری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے ۔اس کے علاوہ بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے ہمارا سندس فاونڈیشن کے ساتھ الحاق ہے جبکہ الفلاح سکالرشپ سکیم کے ساتھ مل کر نادار لیکن ذہین بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ میڈیا کہ دوست ہمارے کام کو مزید اجاگر کریں تاکہ ہم مزید بہتر انداز میں انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔اس موقع پہ صدر شمسہ ویلفیئرفاونڈیشن چوہدری سرفراز سبحانی نے راجہ تیمور طارق اور دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری دعوت پہ تشریف لائے ہم تہہ دل سے آپ کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کا سارا خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہ ہوتا اگرمیرے بچپن کے دوست اور بھائی عزیزالرحمان مجاہدکا ساتھ مجھے نصیب نہ ہوتا۔میری بیرون ملک کاروباری مصروفیات کے باوجود عزیزالرحمان مجاہد نے اتنی محنت اور خلوص کے ساتھ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے خواب کو تعبیر میں بدلہ اس پہ میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اللہ رب العزت نے مجھے اتنا پیارا اور مخلص دوست دیاجنہوں نے کبھی بھی میری عدم موجودگی کو محسوس نہیں ہونے دیا۔