ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) تھانہ گلیانہ میں منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لئے گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ میں عبدالغفور ولد منظور حسین سے 8 MM رائفل برآمد ہوئی ہے ۔ایس آئی محمد اکرام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دوسرا مقدمہ شکیل احمد ولد رشید احمد قوم انصاری سکنہ کھاریاں مجاہد کالونی سے 32بور پسٹل برآمد ہو ا ہے ۔محمد جنید احمد ولد دلدار حسین سے 30بور پسٹل برآمد ہو ا ہے ۔عاشق مسیح ولد مہنگا مسیح سے 45گرام چر س بر آمد ہوئی ہے ۔عاشق مسیح کا تعلق چک لشکری سے ہے ۔چک لشکری کے الیاس مسیح ولد چن مسیح سے 355گرام چرس بر آمد ہوئی ہے ۔عمران علی سکنہ شاہ پور ننکانہ صاحب ۔اور وحید عباس ولد بشیر سکنہ منگلیہ کے خلاف لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) چیئرمین یو سی ملکہ حاجی ملک محمد اقبال اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے ملک میں سڑکوں کے جال بچھا دیئے ہیں ،پاک چین کوریڈور سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا ۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز کے خارجہ پالیسی نے انڈیا جیسے ملک کو ٹیبل ٹاک کرنے پر مجبور کرد یا ہے ۔ملک محمد اقبال اعوان نے مزید کہا کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کے بھائی چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کے چیئرمین ہوں گے ،کوٹلہ برادران کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔تعلیمی اداروں اور دوسرے سرکاری اداروں میں ترقیاتی کام بھی مکمل کروانے میں کوٹلہ برادران کا ہاتھ ہے۔