تھانہ صدر واہ پولیس کی کاروائی، گیارہ قمار باز گرفتار

SHO Yasir Kayani

SHO Yasir Kayani

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) تھانہ صدر واہ پولیس کی کاروائی، قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی،گیارہ قمار باز گرفتار،دا وپر لگی ،لاکھوں روپے رقم ، اور قیمتی موبائلز قبضہ میں لیکر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرر واہ پولیس نے جی ٹی روڈ واہ کینٹ بالمقابل نیو سٹی نذد شیل پمپ ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا کر قمار بازی میں مصروف گیارہ جواریوں کو دھر لیا، مذکورہ مقام پر کسی وقت پی ٹی آئی کا دفتر بنا ہوا تھا۔

پولیس نے عابد ، ارشد محمود، نازک، ثاقب ، افتخار ، توقیر شوکت، محسن جاوید، نعیم، ناظم حسین، محبوب الرحمان اور قربان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اکتالیس ہزار پانچ سو نقد رقم ، قیمتی موبائلز فونز مالیتی 72 ہزار برآمد کر کے انکے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنا احسن کردار ادا کر رہی ہے۔

تاہم جرائم کے خاتمیہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا تفریق جاری ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038