گلیانہ (ڈاکٹر انصر فاروق+ نوانزمغل +صہیب مغل) تھانہ گلیانہ کی حدود میں بدنام زمانہ موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق DPO گجرات جہانزیب نذیر خاں ، ایڈیشنل ڈی ایس پی معاذ ظفر کی ہدایت پر DSP کھاریاں سرکل کی زیر قیادت SHO گلیانہ تنویر عباس بھٹی نے ASI افتخار حسین ، حوالدار عابد حسین۔ LHC محمد آصف اور سپاہی فیصل امتیاز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ۔ بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور عبدالرحمن عرف مانا گینگ کو درض زیل مقدمات میں گرفتار گیا۔ اور ملزمان کے قبضہ سے 6 موٹرسائیکل بھی بر آمد کی جن کی مالیت 315000 روپے ہے۔۔ ڈی ایس پی غلام محمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے نئے DPO صاحب نے ایک میٹینگ میں افسران کو بتایا کہ علاقے میں چوری اورڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وار داتیں مجھ سے برداشت نہیں ہوتیں۔ اور انھوں نے تمام افسران کو چیلنچ دیا کہ ایسا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ لہذا SHO تھانہ گلیانہ نے کاروائی کرتے ہوئے ۔ اس گینگ کو گرفتار کیا ، انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایس ایچ او تنویر عباس بھٹی نے کئی گینگ گرفتار کیے مگراس کے لئے کوئی پریس کانفرنس نہ ہوئی۔ گذشتہ دنوں صبح صبح تاجروں کو لوٹنے والا گینھ بھی گرفتار کیا گیا۔ جس نے گلیانہ ۔ لالہ موسیٰ ۔ دولت نگر اور کھاریاں کے علاقے کو بہت ڈسٹرب کیا ہوا تھا۔اس گینگ کے تمام ملزمان ہمیں نے ٹریس کر کے گرفتار کر لئے تھے۔ صبح صبح منڈیو ں جانے والوں تاجروں کو شہ زور ڈالے کو روک کر لوٹ لیتے تھے۔وہ سب ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ SHO تھانہ کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ اور تھانہ گلیانہ کے نام تعریفی سر ٹیفکیٹ کے لے بھجے جائیں گے۔ اس کے بعد انھوں نے موٹرسائیکل مالکان کو موٹرسائیکلوں کی چابیاں دیں۔ پکڑے گئے مانا گینگ میں کے ملزمان میں ١۔ عطاء اللہ عرف عبدالرحمن قوم اعوان سکنہ سدکال گینگ کا سر غنہ ٢۔ محمداعجاز ولد نور حسین قوم اعوان سکنہ سدکال ٣۔ کامران ولد عنایت قوم اعوان سکنہ سدکال ٤۔ ناصر ولد طارق قوم آرائیں سکنہ سدکال گرفتار عمل میں نہیں آئی۔ یہ ملزمان ان مقدمات میں مطلوب تھے۔ ١۔ مقدمہ نمبر 82 مورخہ 30.3.17 بجرم 381A ت پ گلیانہ تھانہ ٢۔ مقدمہ نمبر 141 مورخہ 14.07.17 بجرم 381A ت پ گلیانہ تھانہ ٣۔ مقدمہ نمبر 160 مورخہ 06.09.17 بجرم 381A ت پ گلیانہ تھانہ ٤۔ مقدمہ نمبر 164 مورخہ 07.09.17 بجرم 381A ت پ گلیانہ تھانہ ٥۔ مقدمہ نمبر 165 مورخہ 07.09.17 بجرم 381A ت پ گلیانہ تھانہ ٦۔ مقدمہ نمبر 166 مورخہ 07.09.17 بجرم 381A ت پ گلیانہ تھانہ برآمد ہونے والے موٹر سائیکلوں میں 3 ہنڈ ا 125cc ، 2 ہنڈا 70cc اورایک TOYO موٹر سائیکل شامل ہے۔ ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے۔ اور مزید انکشافات متوقع ہیں