واں بھچراں (نامہ نگار) تھانہ واں بھچراں کا کمپیوٹر آپریٹر کانسٹیبل محمد عمران محرر بن کر لوٹ مار میں مصروف ہے تھانہ واں بھچراں میں آنیوالے سائلین درخواست گزار کو محمد عمران اور دیگر ملازمین ایس ایچ او سے ملنے کی اجازت نہیں دیتے پندرہ دن میں بیس سے زائد چھوٹی بڑی چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔
مگر آج تک ایف آئی آر درج ہونا تو دور کی بات واں بھچراں پولیس نے در خواست کبھی وصول نہیں کی۔ سائلین اگر محرر کمرہ میں موجود ملازمین اور محمد عمران کی ڈیمانڈ کولڈ ڈرنک کی بوتلیں، کڑاہی گوشت، نقد رقم پوری کر دیں تو کرسی بھی ملتی ہے اور درخواست بھی لے لی جاتی ہے۔
اگر کوئی ڈیمانڈ پوری نہ کر ے تو اسے تھانہ کے چکر لگوائے جاتے ہیں در خواست بھی وصول نہیںکی جاتی ڈی پی اوسرفراز خان ورک سے علاقہ کے لوگوں نے کھلی کچہری لگا نے کی ڈیمانڈ کی ہے۔