تھانہ گلیانہ کی پولیس چوکی گوٹریالہ پر 10سے زائد دہشت گردوں کا حملہ

Police

Police

پیرس، گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) تھانہ گلیانہ کی پولیس چوکی گوٹریالہ پر 10سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ،پولیس نے ایلیٹ فورس کی گاڑیاں منگوائی ۔دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ اور اازاد کشمیر کے ملحقہ علاقہ گوٹریالہ پولیس چوکی پر دس سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد موقع پر جان بحق ہو گئے ۔حملہ آوور جدید اور بھاری اسلحہ سے لیس تھے ۔جبکہ پولیس نے تھانہ ککرالی اور تھانہ کھاریاں سے کمک منگوائی ۔اور تین گھنٹے تک مقابل جا ری رہا ۔حملہ کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس بھی منگوا لی گئی ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر آر ایچ سی ملکہ پہنچایا گیا ۔جہاں ابتدائی علاج جاری ہے ۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے موقع پر ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پی کھاریاں بھی پہنچ گئے ۔دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے جنگل کی وجہ سے آپریشن میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑا ۔جبکہ پولیس نے پورا علاقہ سیل کر دیا۔

علاقے کے مکینوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ۔آخری اطلاعات تک دو دہشت گر د ہلاک ہو گئے ہیں ۔اور آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔دہشت گردوں سے دستی بم راکٹ لانچر،اور دو کلاشنکوف بھی بر آمد ہوئی ہیں ،ادھر ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق لشکر ی جھنگوی سے ہو سکتا ہے ۔ممکنہ طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد ری ایکشن ہو سکتا ہے ۔ہلاک ہونے والوں کا نام حافظ گوگ ۔اور ممتاز بتایا جا رہا ہے۔