فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ مدینہ ٹائون شہریوں اور تھانہ میں تعینات پولیس ملازمین کیلئے خوف کی علامت بن گیا، خستہ حال عمارت میں جگہ جگہ ابھرنے والی سیلن تھا نہ کی عمارت کی ہیبت میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ شہر کے پوش علاقے میں واقع تھانہ مدینہ ٹائون حسرت و یاس کی تصویر نظر آ تا ہے۔ دنیا سروے کے مطابق چند فٹ اونچی چار دیواری رکھنے والی اس عمارت میں اہلکار خود عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں جبکہ مال مقدمہ کی گاڑیاں بھی تھا نہ کے باہر پڑی پڑی کباڑ کا ڈھیر بن رہی ہیں۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا مناسب نظام نہ ہونے کے باعث گندا پانی احاطے میں کھڑا رہتا ہے جس سے بدبو کے علاوہ بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں ترجمان ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ جب فنڈز ملیں گے تو تھانہ کی حالت زار سنوار جائے گی علاوہ ازیں عمارت کی خستہ حالی دور کر نے کیلئے مخیر حضرات سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔