مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن، دس افراد گرفتار، ایک کلو 30 گرام چرس، 40 لیٹر شراب بر آمد، قتل کے مقدمات کے چار اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، اشتہاری فرار، اشتہاریوں کو پناہ دینے و فرار کروانے والے چار افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے قتل کے مقدمات کے اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر مختلف مقامات پر شفیق عرف شیکی،راشد عرف شاکری، محمد حسین ماچھی، محمد عباس، بلال احمد بھٹی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے۔
اشتہاری ملزمان فرار، اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور انہیں فرار کروانے والے احسان الہی، اظہر حسین، عدیل، محمد جمیل انصاری،محمد مکھن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، جبکہ چل پھر کر منشیات فروشی کرنے والے محمد انور سے 510گرام چرس، محمد انور کے قبضہ سے 520گرام چرس، خرم شہزاد سے30لیٹر دیسی شراب،صابر سے 10لیٹر شراب اور شہباز ملک کے قبضہ سے 32بور پسٹل بر آمدکر لیا۔