گلیانہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کی شاندار پر کارکردگی ۔ڈی پی او گجرات کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے نقب زنی کا 3رکنی گینگ گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او چوہدری محمد امجد گجر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ گلیانہ میں نقب زنی کی متحدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس تھانہ گلیانہ نے سید عمر فاروق آف لمے شریف کی درخواست پر چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے ۔جبکہ ملزم علی حسنین آف لنگڑیال چوک کوٹلہ ارب علی خاں ۔محمد جمشید آف پنجوڑیاں ۔محمد سفیر آف مچھوڑااور مخدوم حسین آف لمے کے خلاف مقدمہ نمبر 140درج کر لیا گیا ہے ۔ملزم علی حسنین آف لنگڑیال چوک کوٹلہ ارب علی خاں ۔محمد سفیر آف مچھوڑااور مخدوم حسین آف لمے نے نقب زنی کرنے کی ذمہ داری باقاعدہ قبول کر لی ہے ۔تمام ملزمان کو ریمانڈ کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ علی حسنین آف لنگڑیال چوک کوٹلہ ارب علی خاں ۔محمد جمشید آف پنجوڑیاں ۔محمد سفیر آف مچھوڑااور مخدوم حسین آف لمے نے موضع لمے میں ہی ایک اور نقب زنی کی واردات کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے جو ملک محمد اقبال کے گھر جنوری 2015میں لگائی گئی تھی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلیانہ (نامہ نگار) دوران ناکہ پولیس تھانہ گلیانہ نے 21لٹر پٹرول فروخت کر تے ہوئے پکڑ لیا ۔پولیس تھانہ گلیانہ نے ملزم شاہد سجاد سکنہ نورنگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔قبل ازیں دوران ناکہ پولیس تھانہ گلیانہ نے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر دس افراد کی موٹر سائیکلیں بند کر دی ہیں۔