قصور (بیورورپورٹ) پولیس چوکی بیدیاں میں ٹائوٹوں و قبضہ مافیاء کا داخلہ بند، منشیات فروشوں کا جینا محال ،شہریوں کا ڈی پی او اور ایس ایچ او کو خیراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کی چوکی بیدیاں میں انچارج سلیم جٹ کی تعیناتی کے بعد شریف شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے ، جرائم پیشہ عناصر سخت ازیت سے دوچار ہوگئے ہیں کیونکہ انچارج چوکی تمام کام میرٹ پر کررہا ہے ، قبضہ مافیاء اور شریف شہریوں سے فراڈ ودھوکہ کرنے والے ملزمان اور انکی سرپرستی کرنیوالے سخت پریشانی میں مبتلاء ہوچکے ہیں ،اہل علاقہ محمدیسین ، قاری صداقت ، چیئرمین نے بتایا کہ بیدیاں لاہور ڈیفنس سے ملحقہ علاقہ ہے جہاں پوش ایریا میں فارم ہائوسز بن رہے ہیں اب یہاں زمینوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ساتھ ہی فراڈیے بھی متحرک ہوچکے ہیں ،ایسے میں انچارج چوکی بیدیاںسلیم جٹ ،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ، ڈی ایس پی صدر سرکل، اور ڈی پی او قصور کے حکم پر تمام کام میرٹ پرکررہا ہے جو قبضہ مافیا ء کیلئے موت کا پیغام ہے ، اس کی تعیناتی سے موضع بیدیاں و گردونواح میں امن قائم ہوا ہے ، فراڈیوں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش میں بھی میرٹ ہونے اور جیل کاٹنے کے خوف سے اب فرڈیے گینگ مختلف الزامات لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جنہیں عوام ہرصورت ناکام بنا دے گی ،شہریوں نے ڈی پی او قصور ،آر پی او شیخو پورہ رینج ودیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیاء گینگ کی تمام کوششیں علاقہ میں شریف شہریوں کی جگہوں پر قبضہ کرنے کیلئے ہو رہی ہیں جنہیں سیاسی سسٹم کے ممبران بھی سپورٹ کررہے ہیں انکی کوشش ناکام بنائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایاکہ ڈکیتی،رابری،چوری اور اسلحہ ناجائز کی21سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ خطرناک ڈاکوطارق عرف طارقی بھسین تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھولن روڈکے قریب اپنے ہی ساتھی ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھانہ کھڈیاں پولیس نے فرار ہونے والے 3ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار ی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڈیاں پولیس نے گزشتہ رات مرالی چوک کھڈیاں پر دوران سنیپ چیکنگ 2 موٹرسائیکل پر سوار4کس کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کااشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے ناکہ بندی کی کال کی اور ساتھ ہی ساتھ ملزمان کا تعاقب شروع کردیا اس دوران ملزمان مسلسل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے۔جب پولیس پارٹی ڈھولن روڈ پر پہنچی توایک کس ڈاکو زخمی حات میں پڑا تھا جس نے اپنا نام طارق عرف طارقی بھسین بتلایاجو اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہواجبکہ بقایا تین کس ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکو نے بتلایا کہ ہم 4کس رابری کرنے جارہے تھے کہ راستہ میں پولیس پارٹی نے روکا تو ہم نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے میں زخمی ہوگیا۔زخمی ڈاکو ضلع قصورمیںڈکیتی ،رابری،چوری اور اسلحہ ناجائز کی21سے زائد سنگین وارداتوںمیں ملوث تھا ۔طارق عرف طارقی کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈاکٹرز کیخلاف غفلت اور نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج،بے ہوشی ڈاکٹرگرفتار ، لواحقین کا میت فیروز پورروڈپررکھ کر احتجاج ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس تھانہ اے ڈویثرن نے غلط انجکشن سے ہلاک ہونے والے 14سالہ بچے کا مقدمہ دو ڈاکٹر وں اور ہسپتال مالک سمیت پانچ افرا د کے خلاف درج کر لیا ہے۔ نیا بازار قصور کے رہائشی محمداکرم نے پولیس تھانہ اے ڈویثرن میں مقدمہ درج کروایا کہ10اگشت کو میں اپنے بھانجامحمد رمضان 14سالہ جو کہ ساتویں کلاس کا طالب علم کوگلے کے آپریشن کروانے کے لیے اشرف میڈیکل کمپلیکس معہ اس کی والد ہ گئے جہاں پر ملزمان ڈاکٹر بابر ریاض ENT، ڈاکٹر محمد اسلم شیخ ، نامعلوم کمپوڈر ، مسرت نرس جنہوں نے آپریشن کرنا تھا جو اشرف گجر مالک کے ساتھ 20ہزار روپے طے ہوئے جو نرس مسرت نے ٹیکہ لگایا جو ری ایکشن کر گیا جس سے فیضان کی موت ہو گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر محمد اسلم شیخ کو زیر حراست لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔