وڈھ (نامہ نگار) وڈھ پولیس تھانہ کے سامنے ڈاکوئوں نے شہری کو موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا ۔ مزاہمت پر شہری کو زدوکوب کرکے زخمی کیا گیا۔ گزشتہ چند دنوں سے وڈھ میں چوری اور ڈکیتی کی واردات میں تیزی آئی ہے۔
انتظامیہ بے بس یا بے پرواہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تحصیل وڈھ مین بازار پولیس تھانہ سے 400میٹر فاصلے پر ندی میں مسلح ڈاکوئوں نے سرداری شہر وڈھ کے رہائشی محمدیونس اور ان کے بھائی محمد علی کو موٹر سائیکل سے اتارکرزدوکوب کیا اور ان سے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کرآسانی سے فرار ہوئے۔
ڈاکوئوں کی زدوکوب سے محمد علی کو شدید چوٹیں آئیں اور دونوں بھائی پولیس تھانہ پہنچ گئے تو ان کو کہا گیا کہ وڈھ پولیس تھانہ میں صرف 5اہلکاروں کی نفری ہے وہ کیا کریں۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سے وڈھ میں موٹرسائیکل اور نقدی چھینے اور چوری کے واردا ت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہری کافی پریشان ہیں جبکہ پولیس انتظامیہ ڈاکوئوں اور چوروں کے خلاف بے بس یا بے پرواہ ہے۔