ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ ٹیکسلا کا مشہور فہمینہ بی بی ریپ کیس، بند پٹاریاں کھلنا شروع ہو گئی، بدنیتی پر، مبنی ایف آئی آر کے اندارج میں ملوث کئی اہم کردار بے نقاب ہونے لگے، کال ریکارڈ نے کئی سفید پوشوں کا پول کھول دیا، تھانہ واہ کینٹ میں تعینات چوکی نمبر تین کے انچارج سب انسپکٹر گل تاج کا بھی کیس میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔
منصوبہ بندے کے ساتھ تیار ہونے والا شریف شہری کے خلاف ریپ کیس نیا رخ اختیار کر گیا، تھانہ صدر واہ کینٹ ریپ کیس کے ملزم اشفاق نامی شخص کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ایڈووکیٹ ڈاکٹر بابر اعوان کیس کی پیروی کریں گے،تفصیلات کے مطابق ہری پور کی رہائشی خاتون فہمینہ بی بی دختر پرویز اختر نے چوکی سٹی ٹیکسلا میں درخواست دی تھی کہ فرید نامہ شخص نے اسکے ساتھ زبردستی زنا کی جس پر ملزم غلا م فرید کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں زیر دفعہ376 بتاریخ 27اپریل 2016مقدمہ کا اندارج کر کے ملزم فرید کو گرفتار کر لیا گیا،اور اب غلام فرید ساکن براہمہ جیل کی ہوا کھا رہا ہے۔
واہ کینٹ ٹیکسلا میں مذکورہ ریپ کیس موضوع بحث بنا ہوا تھا جس کے لئے اثر رسوخ کے حامل افراد نے مقدمہ کے اندراج کے لئے میڈیا سمیت بہت سے چینل استعمال کئے تھے،وقت کے ساتھ ساتھ کیس سے منسلک بہت سی بند پٹاریاں کھلنا شروع ہوگئیں،بھابڑہ کا پولا، پولیس تھانہ واہ کینٹ کے سب انسپکٹر گل تاج کو کہ آج کل چوکی نمبر تین بستی میں بطور چوکی انچارج اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، کی بابت معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افراد فہمینہ بی بی سے مکمل رابطے میں تھے حقائق اسوقت منظر عام پر آئے جب کال ریکارڈ نکالا گیا جس میں مذکورہ و دیگر کئی اہم شخصیات جو علاقہ میں سفید پوش کے طور پر جانے جاتے ہیں کے نام آشکار ہوئے ،ان افراد کا متاثرہ خاتون فہمینہ بی بی سے کس قسم کا رابطہ تھا، کیوں تھا پس پشت کیس بنانے میں اصل مقاصد کیا تھے کس نے کیاپایا، یہ سب وہ باتیں ہیں جو اب کال ریکاڑ منظر عام پر آنے کے بعد سولایہ نشان بن چکی ہیں۔
ادہر قبل ازیں بھی متعدد اہم سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ملزم غلام فرید بے گنا ہے اسے ایک منصوبے کے تحت جال میں پھنسایا گیا،حقائق کال ریکارڈ سامنے آنے کے بعد کھل چکے ہیں ،یاد رہے کہ اشفاق نامی شخص کے اوپر ایک براہمہ کی رہائشی ایک کمسن لڑکی کا ریپ کرنے کا کیس پہلے ہی چل رہا تھا جس کا اندراج تھانہ صدر واہ کینٹ میں کیا گیا تھا،اشفاق کچھ عرصہ قبل ضمانت پر رہا ہوا ، بتایا جارہا ہے کہ اشفاق کی ضمانت منسوخی کے لئے بھی سپریم کورٹ میں رٹ کی جا رہی ہے جبکہ اس اہم کیس کی پیروی ملک کے نامور وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کریں گے،بتایا جاتا ہے غلام فرید ریپ کیس کے تانے بانے اشفاق ریپ کیس سے ملتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038