لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی۔
مولانا سعد رضوی کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی اور سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔
تحریک لبیک کے مطابق انہوں نے فرانسیسی سفیرکی واپسی، توہین رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں جب کہ مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔