چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج لاہور سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے میڈیا پر آنے والی خبروں پر نوٹس لیا جن کے مطابق شاہدرہ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کے ملزم تیس سالہ نوجوان سراج کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔
جبکہ گرفتاری کے باوجود دو روز سے پولیس نے مقتول کو کسی بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیش جج لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کریں تاکہ اس کی روشنی میں مزید کاروائی کی جا سکے۔