مریدکے (جیوڈیسک) ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر نے مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر متعلقہ تھانیدار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا نئے ایس ایچ او کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔
ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر نے پولیس حراست کے دوران مریدکے ٹاؤن کے رہائشی نوجوان ساجد علی کی ہلاکت پر متعلقہ تھانیدار رانا باور کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد غفلت کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد رفیق کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔ دوسری جانب تھانیدار رانا باور نے خود کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے نوجوان پر تشدد کے الزام کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔