ٍکروڑلعل عیسن (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ کے ایماء اور پولیس کی ملی بھگت سے اسلحہ سے لیس 50 کے قریب افراد نے غریب شخص کا ملکیتی مکان گراکرچھت کے سامان کو آگ لگا دی اور قبضہ کی کوشش اور فائرنگ کرتے رہے، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوبارہ سعادت چوہان نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قبضہ گروپ کے 42افراد کو گرفتار کے کے قبضہ سے پمپ ایکشن ،رپیٹر ،پسٹل اور 12بور بندوق برآمد کرلی جبکہ مدعی گروپ کے 5افراد کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیامقدمات درج تفصیل کے مطابق منظور حسین ولد سکندر قوم بھنڈبلوچ سکنہ کروڑ نشیب کھاتہ نمبر 19میں17مرلے کا مالک بتایا جاتا ہے جس نے کچھ عرصہ پہلے پلاٹ پر مکان اور چاردیواری تعمیر کر کے رہائش رکھی ہوئی تھی۔منظور حسین امان اللہ ،مرتضیٰ اور رمضان بھنڈنے صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ روز لالو خان قوم بھنڈ بلوچ جس کا کھاتہ ہذا میں ایک مرلہ بھی نہ ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی خاطرہمارے خلاف کروڑ پولیس کی ملی بھگت اور سابق صوبائی وزیر کے ایماء پر ہماری 6خواتین اور 14افراد کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد 94/16ایف آئی ار درج کرائی جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے جرم 148/149 341/506 447/511لگادیا گیا من سائل اپنے بھائیوں بھتیجوںکی ضمانت کے لئے عدالت میں موجود تھا اور ضمانت کرائی ،اس دوران اطلاع ملی کہ مختار حسین ،نصراللہ خان،ایسی خان،اشرف خان سیف اللہ،مہر خان ،محمد آصف وغیرہ 50کے قریب افراد نے جوکہ آتشی اسلحہ سے مسلح تھے نے میرے گھر پر حملہ کر کے چار دیواری گرادی اور چھت کاسامان جلا دیا۔ چار دیواری کے نیچے میرے آڑھائی سالہ اور 8ماہ کی عمر ی دو پوتیاں نیچے آکر شدید زخمی ہو گئیں مذکورہ افراد نے زبر دست فائرنگ اور خواتین کو زبر دستی گھر سے گھسیٹ کر دھکے دیکر نکال دیا اور زوکوب کرتے رہے جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے پولیس کو اطلاع دی جوکہ کافی دیر بعد موقع پر پہنچی انہوں نے سابق صوبائی وزیرملک احمد علی سمیت کروڑ پولیس پر الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ اُن کی ایماء پر کیا جا رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام خصوصا DPOلیہ اور DSPچوبارہ سعادت چوہان کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے بروقت کاروائی کر کے معاملے کو کنٹرول کر لیا ۔SHOکروڑ ملک ریاض نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی اُن کے مطابق قبضہ گروپ کے افراد نے کھلم کھلا بدمعاشی کی جن کے42افراد کو گرفتار کے کے قبضہ سے پمپ ایکشن ،رپیٹر ،پسٹل اور 12بور بندوق برآمد کرلی اور دوسرے گروپ کے 5افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔پولیس نے 13(2/65,148/149,373) 11B کے دفعات لگا کر ملزمان کو جوڈیشل بھجوا دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑلعل عیسن (نامہ نگار)سیول جج کروڑ نے حاجی عبدالمجید خان کی گرفتاری کے لئے آنے والے بھکر پولیس کے DSPانسپکٹر سمیت10اہلکاروںکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔گزشتہ روز بھکر پولیس کے DSPظفر بزدار انسپکٹر لیاقت علی،محمد طارق ،عابد حسین اے ایس آئی اور چھ اہلکار مقدمہ نمبر 62/12جس میں MPAمجید نیازی خود مدعی ہیںنے بھتیجے بہزاد اجمل مرحوم کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھادہشت گردی کورٹ کے حکم پر MPAعبدالمجید نیازی اور گواہان محمد افضل وغیرہ کے ورنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کروڑ پہنچے اور بلا وارنٹ گواہ محمد افضل اور محمد ارسلان کے گھر وارڈ نمبر 3میں 4:30بجے رات دیواریں پھلانگ کر گُھس گئے اور گھر میں اُس کی بیوی حاجرہ بی بی کو بالوں سے پکڑ کے گھسیٹتے رہے اور اُن کے کپڑے پھاڑ دئیے رایفل کا بٹ مارنے لگے اور گھر کاسامان بکھیر دیا اور جاتے ہوئے 1لاکھ 40ہزار کے طلائی زیورات اور 850روپے نگدی لے گئے۔ جس کے باعث سخت خوف و حراث پھیلا دیا مسمات حاجرہ بی بی زوجہ محمدافضل اور کشمالہ افضل زوجہ محمد ارسلان کی درخواست پر سیول جج کروڑ نے SHOکروڑ کومقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Openning
ٍکروڑلعل عیسن (نامہ نگار)نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیں ۔کھیلوں سے جسم کے نشونما اور توانائی ملتی ہے ان خیالات کا اظہار التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست الحاج محمد انور ظفر نے گزشتہ روز چک نمبر 94ٹی ڈی اے میں والی بال ٹورنمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ حاجی محمد اکرم ظفر ،ملک اسماعیل ،محبوب انور،اور صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ،حاجی کرامت اللہ،حبیب اللہ واہلہ ،چوہدری رزاق واہلہ ،تنزیل واہلہ ،شان واہلہ محمد ارشد مراد ،محمد سلیمان کھوکھر ،عمر احتشام مانگٹ،اعجاز ناصر ،عباس بلوچ ،ودیگر موجود تھے۔حاجی محمد انور نے کروڑ اور پیر سواگ کی ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا اور فسٹ آنے والی ٹیم کو 5ہزار انعام دیاْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٍکروڑلعل عیسن (نامہ نگار) موت بر حق ہے جس کا مزا ہر ذی روح نے چھکنا ہے والدین بڑٰ نعمت ہیں جن کی خدمت اولاد پر فرض ہے والدین کا نا فرمان جہنمی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے نماز روزہ ،حج ،زکوةاور جہاد کا حکم دیاہے کے ساتھ ساتھ والدین کی خدمت کا بھی حکم دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حضور پاکۖ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر زندگیاں گزاریں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی ان خیالات کا اظہارحاجی محمد عارف جاوید ،چوہدری محمد اشرف کے والد چوہدری شاہد ،چوہدری محمد آصف ،محمد کاشف ،محمد راشد کے دادا بقضائے الہیٰ وفات پاگئے ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی مدینہ مسجد میں ادا کی گئی قرآن خوانی مدینہ مسجد میں ادا کی گئی جس کے خطاب کرتے ہوئے قاری منظور احمد نے کیا ااس موقع پر سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان ، MPAحاجی عبدالمجید نیازی ،سابق MPAچوہدری الطاف حسین ،صاحبزادہ وسیم الحسن ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،چئیرمین یونین کونسل فروز علی خان،ملک عبدالحمید سامٹیہ ،ملک عمر علی اولکھ ،چوہدری پرویز اختر ،چوہدری سرور گجر ،وائس چئیرمین عبدالرؤف گجر ،سردار شفیع لاشاری ،سردار طارق عظیم کھر ،صفدر جتوئی ایڈوکیٹ ،رانا آصف،صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ،شیخ امین گڈو،کونسلر فیاض الحق،کونسلر رانا طارق ملک اعجاز اولکھ ،ملک طارق شاہد سمیت درجنوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Speech
لیہ (طارق پہاڑ) ایجنٹوں کی لوٹ کھسوٹ کے باعث حکومت نے حج کی طرح عمرہ کے لئے جانے والے زائرین کی نگرانی کا فیصلہ کر لیا حکومت پیکج کا واضع اعلان کرے گی ،خلاف ورزی پر ٹریولز ایجنٹ کالائسنس منسوخ کر دیا جائے گا جوکہ کسی عدالت میں چیلنج نہیںہو گا اور منسوخ شدہ لائسنس ہولڈر آئندہ پانچ سال تک کسی دوسرے کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا اور نہ ہی عمرہ پر جاسکے گا حکومت پاکستان نے حج کے ساتھ ساتھ عمرہ کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ۔