اسلام آباد (جیوڈیسک) نئی آئی ٹی و ٹیلے کام پالیسی تیارکر کے حتمی منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔
حکام کا کہناہے کہ نئی پالیسی میں ٹیلے کام اور آئی ٹی سیکٹر کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے اور پہلی بار کنٹینٹ منیجمنٹ کا نظام تیار کیا گیا ہے جس کے تحت غیر قانونی یا توہین آمیز مواد کے خاتمے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ 12 سال بعد بننے والی نئی آئی ٹی و ٹیلے کام پالیسی میں اسپیکٹرم لائسنسنگ کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹیلے کام سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈر کے درمیان مارکیٹ کمپی ٹیشن کی حکمت عملی بھی شامل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق آر این ڈی اور یو ایس ایس فنڈ کے تحت دیہی اور دورافتادہ علاقوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ کو ترجیح بنادیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نئی آئی ٹی و تیلے کام پالیسی کو ٹیلے کمیونیکشن ایکٹ 1996 کے آرٹیکل 8کے تحت منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوادیا گیا ہے۔