وڈھ کی خبریں 1/11/2016

Wadh

Wadh

وڈھ : یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور Efu لائف انشورنس کی ملی بھگت ۔ UBL صارفین سے زبردستی کٹوتی کر کے پالیسی بیچنے کا انکشاف۔ متاثرہ صارفین میں ملازم اور کاروباری مکتبہ فکر کے لوگ شامل۔ تین ہزار کی کٹوتی کر کے پالیسی صارف کے پتے پر متعلقہ برانچ سٹی بھیجی جاتی ہے۔ پاکستان کے مشہور و معروف بینکاری کرنے والی بینک UBL انشورنس کے نام پرگزشتہ ایک سال سے صارفین کو لُوٹنا شروع کیا ہے صارفین کو Efuلائف انشورنس کی جانب سے کال موصول ہوتی ہے اور پالیسی بیا ن کرکے صارف کی آمادگی اور رضامندی کو پوچھے بغیر دوسرے دن صارف کے اکائونٹ سے 3000ہزار روپے کٹوتی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کافی پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق UBLاور فراڈ لائف انشورنس کمپنی EFUنے امسال صرف تحصیل وڈھ کے 8صارفین کو ان کی مرضی کے خلاف جبری پالیسی بیچی ہے اور ان کے اکائونٹس سے اس مد میں کٹوتی بھی کی ہے۔صارفین نے CEOیوبی ایل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جبری انشورنس کے پالیسی کا نوٹس لیں۔
……………………………
وڈھ()بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے جوائنٹ سیکریٹری احمد گزگی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان کے عوام سردار اخترجان مینگل کے ساتھ ہیں۔ ہم بلوچستان کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ پنجگور اور بیسمہ میں بی این پی کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے نہ صرف جلسوں کو کامیاب کیا بلکہ مخالفین پر واضح کردیا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں متفق ہیں اور سردار اختر جان مینگل بلوچستان اور بلوچ قوم کی حقوق کا پاسبان ہے۔