قصور کی خبریں 3/4/2016

DPO Ali Nasir

DPO Ali Nasir

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایاکہ بینک ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا مرکزی ملزم ارشد عرف راشو عرف فوجی تھانہ صدر قصور کے علاقہ پیرووالا روڈ کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ہلاک ہونے والا ڈاکو ضلع قصور،ساہیوال اور فیصل آباد میں بینک ڈکیتی اور رابری کی 10سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔اس کے علاوہ اس خطرناک ڈاکو کا صوبہ سندھ سے بھی بنک ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلق ریکارڈ کا پتہ کیا جارہا ہے تھانہ صدر قصور پولیس نے فرار ہونے والے 4کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ گنڈاسنگھ پولیس زیر حراست خطرناک ڈاکو ارشدعرف راشو عرف فوجی سے انٹیروگیشن و انکشافات کے بعد ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلہ تھانہ صدر قصور کے علاقہ قادی ونڈ جا رہے تھے کہ قادیونڈروڈ کے قریب اس خطرناک ڈاکو کے چارکس ساتھی بسواری دو عدد موٹرسائیکل پر آئے اور پولیس پارٹی پر حملہ آور ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھی ارشدعرف راشو عرف فوجی کو پولیس حراست سے چھین کرفرار ہوگئے وائرلیس پر اطلاع پا کر پولیس کی مزید نفری موقعہ پر پہنچی اور ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی تھانہ صدرقصور پولیس کا قادیونڈ کے قریب ڈاکوئوں سے سامنا ہوگیا تو ڈاکوئوں نے دوبارہ پوزیشن سنبھالتے ہوئے مختلف اطراف سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے۔فائرنگ کے دوران حراست سے چھینا گیا بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو ارشد عرف راشو عرف فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا اور ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں ہلاک ہو گیا جبکہ4کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے موقعہ سے ایک عدد اسلحہ پمپ ایکشن بھی برآمدکیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پولیس کامختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن،21مشتبہ افراد زیر حراست
قصور (محمد عمران سلفی سے) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایا ت پر ڈی ایس پی چونیاں عبدا لقدوس اور ڈی ایس پی پتوکی علی اختر کی زیرنگرانی تحصیل چونیاں اور پتوکی میں بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران 100کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا اور177لوگوں سے پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک ویریفکیشن کی گئی جبکہ 21مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے انٹیروگیشن کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کاتعلیم دوست ویژن ‘ڈی سی او قصور سلمان غنی نے بچوں کو سکول داخل کر کے ایمرجنسی انرولمنٹ مہم کا افتتاح کر دیا
قصور (محمد عمران سلفی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیم دوست ویژن کے تحت ڈی سی او قصور سلمان غنی نے ”پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب ”کے سلسلہ میں ضلع میں ایمرجنسی انرولمنٹ داخلہ مہم 2016ء کا باقاعدہ بچوں کو سکول داخل کر کے افتتاح کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ضلع کونسل ہال قصور میں گزشتہ روزایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ،ڈی ای او سکینڈر ی ایجوکیشن کوثر پروین ، ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن ملک محمد اشرف، ڈسٹرکٹ منیجر این سی ایچ ڈی چوہدری اعجاز احمد ،ممبران سکول کونسلز، سربراہان ادارہ جات ،اساتذہ اکرام اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او قصور سلمان غنی نے ضلع قصور میں ”پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب ”کے تحت ایمرجنسی انرولمنٹ داخلہ مہم 2016کا باقاعدہ رجسٹر پر بچوں کا نام درج کر کے افتتاح کیا اور بچوں کو کتابیں ، بیگ اور سٹیشنری بھی دی ۔اس موقع پر ڈی سی او سلمان غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اس لئے خوشحال پاکستان کیلئے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اساتذہ اکرام کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ علم کی روشنی عام کریں ۔پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت ایمرجنسی انرولمنٹ داخلہ مہم 2016ء کا ضلع میں آغاز ہو چکا ہے جس میں پانچ سال سے سولہ سال تک عمر کے بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جائیگا اور ضلع قصور میں 1لاکھ 34ہزار 750بچوں کو داخل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی انرولمنٹ مہم کا مقصد معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے اورعوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد کو بحال کرنا ہے ۔ پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب سے تعلیمی انقلاب آئیگا اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں اب بچوں کے ہاتھوں میں صرف قلم اور کتاب ہو گی ۔تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے حوالے سے آج بہت اہم دن ہے اور آج ہم سب کو اس بات کا عزم کرنا ہے کہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے محنت ، دیانت اور لگن کے ساتھ کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مفت تعلیم دے رہی ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر انکے مستقبل کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر محکمہ ایجو کشن کے افسران نے بھی پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت ایمرجنسی انرولمنٹ مہم کے مقرر کردہ اہداف بارے روشنی ڈالی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16اپریل کو ڈینگی ڈے منایا جا ئیگا ‘تمام محکمے ڈینگی سرگرمیاں پوری توانائی کیساتھ جاری رکھیں ‘محمد شاہد
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنی ہفتہ وار ڈینگی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی کیساتھ ڈینگی سیل میں جمع کروایا کریں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 16اپریل کو ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق تمام ڈیپارٹمنٹس اس دن ڈینگی واکس ، سیمینارز ، اپنے دفاتر کی صفائی ، پمفلٹس تقسیم اور ڈینگی آگاہی بینرز پبلک کی جگہوں پر آویزاں کرینگے ۔ اس موقع پر شیڈول کے مطابق سیمینارز اور واکس کا ڈیٹا بمعہ تصاویری ثبوت دکھایا گیا ۔اجلاس میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام نرسری مالکان کیساتھ میٹنگ کریں اور اینٹا مالوجسٹ بھی انکے ساتھ ڈینگی سیشن کریں۔ اجلاس میں فش سیڈ کی سٹاکنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزنے بتایا کہ اپریل کے دوسرے ہفتہ سے فش کی ری سٹاکنگ کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔ لیگل ایکشنز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر قصور نے چار عدد ایف آئی آرز کا اندارج جبکہ ٹی ایم او قصور نے 56عدداور ڈی او ماحولیات نے 78عدد نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی آگاہی پر بہت کام ہو چکا اب ایکشن کا وقت ہے اور متعلقہ محکمہ جات ایکشن لیں ۔ آخر میں انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرگرمیاں پوری توانائی کیساتھ جاری رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیک ، ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو مقامی زکوٰة کمیٹیوں میں شامل کیا جائے ‘چوہدری محمد صادق
قصور (محمد عمران سلفی سے) چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق کے زیر صدارت ضلعی زکوٰة کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع کی مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کی پراگرس کا جائزہ لیا گیااور چنائو ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام مقررہ شیڈول کیمطابق جلد از جلد مکمل کریں۔ نیز نیک ، ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو مقامی زکوٰة کمیٹیوں میں شامل کیا جائے ۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ضلع قصور کی 961مقامی زکوٰة کمیٹیوں میں سے 213زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو ہو چکی ہے جبکہ 512مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ زکوٰة کمیٹی قصور کی طرف سے ضلع کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کو بالا ترتیب VTIسٹی قصور کو 47لاکھ 34ہزار روپے ، وی ٹی آئی نور پور کو 37لاکھ 44ہزار روپے ، وی ٹی آئی کنگن پور کو 15لاکھ 48ہزار روپے اور وی ٹی آئی چونیاں کو 64لاکھ 18ہزار روپے برائے وظیفہ مور اسکالر شپ ٹیکنیکل کا اجراء ہو چکا ہے جبکہ مستحق اور نادار مریضوں کے مفت علاج و معالجہ کیلئے ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کو 7لاکھ 9ہزار 200روپے ، ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں کو 1لاکھ 89ہزار روپے ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کو 1لاکھ 89ہزار روپے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن کو 54ہزار روپے کا اجرا ء کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ زکوٰة کمیٹی قصور نے ضلع کی تشکیل شدہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے مستحقین کیلئے گزارہ لائونس کے اجراء کی بھی منظوری دید ی ہے ۔ اس موقع پر ضلعی چیئر مین زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے کہا کہ مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے نیز مستحقین زکوٰة کو امداد کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News