پولیو کے مزید 3 کیسوں کی تصدیق

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت نے خیبر ایجنسی میں پولیو کے تین کیس سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔ رواں سال کے ابتدائی ساڑھے چھ مہینوں میں اس مہلک مرض کے متاثرین کی تعداد 91 ہو گئی جبکہ گزشتہ پورے سال یہ تعداد 93 تھی۔

جن بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے ان میں تحصیل باڑہ کے گاؤں اکاخیل کے وارث خان کی بیٹی سنبل، شاہ دالے گاؤں کے خان عالم کی بیٹی سمرن اور کانڈے میران خیل کے شکیل کے بیٹے ابراہیم شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی نگرانی اور رابطہ کار سیل برائے پولیو کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ اس سال فاٹا سے 69 ایسے کیس سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق، شمالی وزیرستان سے 55، جنوبی وزیرستان 5، خیبر ایجنسی 7، ایف آر بنوں 2،صوبہ خیبر پختونخوا میں 15( پشاور 5، بنوں 9 مردان 1)، سندھ 7 ( تمام کراچی سے)، جبکہ پنجاب سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔