سرگودھا (جیوڈیسک) ضلع بھر میں غیر ملکی امداد سے جاری مختلف پروگراموں پر کام کرنیوالے محکمہ صحت کے ملازمین کی طرف سے بوگس کارکردگی رپورٹس تیار کر کے حکام کو بھجوانے کے انکشاف پر تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران پولیو مہم سمیت مختلف پروگراموں کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کے دوران عملدرآمد کی شرح 54 فیصد رہی جبکہ ان معاملات کی سپرویژن کرنے والے نیوٹریشن سپروائزرز کی طرف سے مکمل کامیابی پر مبنی فرضی اعداد و شمار ظاہر کر کے سالانہ کارکردگی رپورٹس بھجوائی گئیں۔ یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ سالانہ کارکردگی رپورٹس میں سب اچھا کی تصدیق کیلئے ہزاروں روپے کی رقوم افسران کو دینے کے نام پر جمع کی گئیں۔