کراچی : پولیو کی بنیادی وجہ گندا پانی اور گندے پانی وزہریلے کیمیکل سے تیار کردہ دودھ ہے، ماہرین کے مطابق پینے کے پانی کو کتنا ہی صاف کرلیا جائے۔ پانی میں پولیو کے وائرس کو نہیں نکالا جاسکتا۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی انہوں نے کہا کہ پولیو مہم عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔
اگر حکومت پولیو کے مرض کو ختم کرنا چاہتی ہے تو عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کرنا ہوگی۔
صاف پانی سے نہ صرف پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوگا بلکہ گندے پانی سے جنم لینے والی70فیصد امراض سے بھی نجات ملے گی۔