پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 276 ہوگئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 276 ہوگئی

ملک بھر میں چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود بچے پولیو کا شکار ہورہے ہیں اور آج مزید خیبرپختونخوا سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے تین بچوں کو پولیو کے قطرے ہی نہیں پلائے گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچوں کا تعلق نوشہرہ، بنوں، جمرود، وزیرستان اور خیبرایجنسی سے ہے۔ نوشہرہ کے ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح طرح بنوں کی 17 ماہ کی بچی اور جمرود کی 11 ماہ کی بچی میں پولیو کا وائرس پایا گیا جب کہ خیبرایجنسی کے 11 ماہ کے بچے اور وزیرستان کا ایک سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس کے 200 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ پولیو وائرس سے متاثرہ ملک بن چکا ہے جب کہ ایک سال کی مدت سے بھی کم عرصے میں یہ تعداد 276 تک پہنچ چکی ہے۔